QR CodeQR Code

اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں داخل ہو گئی

9 Sep 2021 08:49

اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی جیل سے فرار افراد کو پکڑنے کے لیے کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج داخل کر دی۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی بٹالینز مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئیں۔ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بھی فضائی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی جیل سے فرار افراد کو پکڑنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی سخت سیکورٹی والی جیل سے 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 952921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952921/اسرائیلی-فوج-مغربی-کنارے-میں-داخل-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org