0
Thursday 9 Sep 2021 09:16

افغانستان میں گورننس اسٹرکچر کی ضرورت تھی، شاہ محمود

افغانستان میں گورننس اسٹرکچر کی ضرورت تھی، شاہ محمود
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک گورننس اسٹرکچر کی ضرورت تھی، پاکستان سمجھتا ہے کہ جس عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا ہے وہ افغانستان کے امن و استحکام اور سکیورٹی میں ایک مثبت کردار ادا کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی رائے ہے کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا، جو رابطہ رکھنے سے ہو گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رابطہ نہ رکھنے سے خلا پیدا ہو گا جس سے نقصان ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 952922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش