QR CodeQR Code

نئی افغان حکومت 11 ستمبر کو حلف اٹھائے گی

9 Sep 2021 10:10

امریکا نے طالبان کابینہ کے بعض افراد پر خدشات کا اظہار کیا ہے، وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان حکومت میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں، جو امریکی اداروں کو مطلوب ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نئی افغان حکومت 11 ستمبر کو حلف اٹھائے گی، تقریب میں روس کے عہدے دار شریک ہوں گے، پاکستان نے نئی افغان حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ افغانستان میں نئے سیاسی انتظام کے تحت امن و استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ امریکا نے طالبان کابینہ کے بعض افراد پر خدشات کا اظہار کیا ہے، وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان حکومت میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں، جو امریکی اداروں کو مطلوب ہیں، طالبان کو نئی حکومت کے بعض ناموں کیلئے دنیا سے قانونی حیثیت حاصل کرنی پڑے گی۔ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب افغان عوام کی مدد کے لیے پُرعزم ہے، افغان عوام بغیر بیرونی مداخلت کے جو راستہ بھی منتخب کریں گے سعودی عرب اس کی حمایت کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 952923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952923/نئی-افغان-حکومت-11-ستمبر-کو-حلف-اٹھائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org