QR CodeQR Code

طالبان 200 غیر ملکیوں کے انخلاء پر رضامند ہو گئے، امریکی حکام

9 Sep 2021 12:38

امریکی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکیوں و غیر ملکیوں کے اس انخلاء کے لیے طالبان پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دباؤ ڈالا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں 31 اگست کے بعد رہ جانے والے غیر ملکیوں کے انخلاء پر طالبان رضا مند ہو گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق افغانستان میں رہ جانے والے ان غیر ملکیوں میں 200 امریکی اور دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ امریکی حکام نے مزید بتایا کہ 200 امریکی اور دیگر غیر ملکی شہری بذریعہ چارٹر پرواز افغانستان سے نکلیں گے۔ امریکی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکیوں و غیر ملکیوں کے اس انخلاء کے لیے طالبان پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دباؤ ڈالا ہے۔


خبر کا کوڈ: 952944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952944/طالبان-200-غیر-ملکیوں-کے-انخلاء-پر-رضامند-ہو-گئے-امریکی-حکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org