0
Thursday 9 Sep 2021 18:28

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کسی بورڈ یا وفاق کو معادلہ جاری کرنے سے انکار نہیں کیا، مفتی کریم خان

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کسی بورڈ یا وفاق کو معادلہ جاری کرنے سے انکار نہیں کیا، مفتی کریم خان
اسلام ٹائمز۔ ترجمان و چئیرمین وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے اپنے ایک بیان میں اس جعلی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نئے بننے والے کسی بورڈ یا وفاق کو معادلہ جاری کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ اصل صورتحال یہ ہے کہ نئے بورڈ اور وفاق اسی سال 2021ء میں منظور ہوئے ہیں ابھی تک کسی بورڈ یا وفاق نے کوئی امتحان لیا ہی نہیں اور نہ ہی شھادۃ العالمیہ ایم اے عربی و اسلامیات کی ڈگری جاری کی ہے۔ نئے بورڈ یا وفاق کی طرف سے کسی طالبعلم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں معادلہ کیلئے درخواست ہی نہیں دی تو انکار کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ کہ نئے بورڈز اور وفاق ہائے مدارس کا قیام علماء کے 40 سالہ دیرینہ مطالبہ کا پورا ہونا ہے اور اس حکومت کا شاندار کارنامہ ہے۔ اور یہ وفاق تمام قا نونی تقاضے پورے کرکے بنائے گئے ہیں۔ پھر خبر بھی مصدقہ نہیں، یہ خبر نہ تو ایچ ای سی نے جاری کی ہے اور نہ ہی کسی حکومتی ذمہ دار نے اور نہ ہی یہ خبر کسی بورڈ یا وفاق نے جاری کی ہے۔ ڈاکٹر مفتی محمد کریم نے مز ید کہا ہےکہ میری ہائر ایجوکیشن کمیشن، حکومتی ذمہ داروں، وزارت تعلیم اور نئے بورڈز اور وفاق ہائے مدارس کے ذمہ داران سے بات ہوئی ہے، کسی نے بھی اس کی تصدیق نہیں کی بلکہ سختی سے تردید کی ہے، اسی طرح مذکورہ اخبار کے ذمہ داران نے بھی اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 952948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش