QR CodeQR Code

آرمی چیف سے ڈائریکٹر CIA کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

9 Sep 2021 14:42

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز کی ملاقات کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان مستحکم اور خوش حال افغانستان کیلئے پُرعزم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز کی ملاقات کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان مستحکم اور خوش حال افغانستان کے لیے پُرعزم ہے۔ ولیم برنز نے پاکستان کے افغانستان میں کردار اور انخلاء کے اقدامات کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے پاکستان کی خطے میں استحکام کی کاوشوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن سے متعلق تعاون کے لیے بھی پُرعزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 952965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952965/ا-رمی-چیف-سے-ڈائریکٹر-cia-کی-ملاقات-باہمی-دلچسپی-کے-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org