QR CodeQR Code

شریعت کے متعلق میرے بیان کو جان بوجھ کر مسخ کیا گیا ہے، محبوبہ مفتی

9 Sep 2021 20:42

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ تاریخ اسلام با اختیار اور آزاد خواتین کی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمون و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ شریعت کے متعلق ان کے بیان کو جان بوجھ کر مسخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ مجھے اس پر کوئی تعجب نہیں ہے کیونکہ بیشتر ممالک جو شریعت کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں، اس کے اصولوں کو اپنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام با اختیار اور آزاد خواتین کی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ بتادیں کہ محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان شریعت کے عین مطابق حکومت کرکے دنیا کے لئے ایک مثال بن سکتے ہیں۔

اس بیان پر تنقید کا نشانہ بن جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے کوئی تعجب نہیں ہے کہ شریعت کے متعلق میرے بیان کو جان بوجھ کر مسخ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی تعجب نہیں ہے کہ شریعت کے متعلق میرے بیان کو جان بوجھ کر مسخ کیا گیا ہے کیونکہ بیشتر ممالک جو شریعت کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کر رہے ہیں، اس کے اصولوں کو اپنانے میں ناکام ہوئے ہیں وہ صرف خواتین کو محدود کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 953006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953006/شریعت-کے-متعلق-میرے-بیان-کو-جان-بوجھ-کر-مسخ-کیا-گیا-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org