0
Thursday 9 Sep 2021 23:26

ڈیرہ مراد جمالی، پولیس اہلکار کی اپنی موٹر سائیکل دن دہاڑے چوری

ڈیرہ مراد جمالی، پولیس اہلکار کی اپنی موٹر سائیکل دن دہاڑے چوری
اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکار کی اپنی موٹر سائیکل چوروں نے دن دہاڑے چوری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں مقامی ہوٹل کے باہر کھڑی پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل نامعلوم چور نے چوری کر لی ہے۔ پولیس اہلکار نے واقعے کی اطلاع تھانے میں دے دی ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش