0
Thursday 9 Sep 2021 23:36

طالبان کے آنے سے پاکستان مضبوط ہوگا، دنیا کو چاہیے کہ طالبان کو تسلیم کریں، محمد یوسف شاہ

طالبان کے آنے سے پاکستان مضبوط ہوگا، دنیا کو چاہیے کہ طالبان کو تسلیم کریں، محمد یوسف شاہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی ترجمان سید محمد یوسف شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر طالبان حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے۔ طالبان فاتح اور امن کے علمبردار ہیں، پوری دنیا کو چاہیے کہ انہیں تسلیم کرے۔ ملک میں مہنگائی کا راج ہے آنے والے دور میں تحریک انصاف کی حکومت نہیں ہوگی، طالبان ماضی میں بھی آئی ایم ایف سے قرضے لئے بغیر بہترین حکومت چلا کر دکھائی تھی۔ طالبان حکومت کی وجہ سے ہماری مغربی سرحد محفوظ ہو گئی ہے۔ سابقہ دور میں ہندوستان بذریعہ افغانستان ہمارے ملک میں دہشت گردی کراتا رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد یوسف شاہ نے کہا کہ خطہ کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ آخرکار مولانا سمیع الحق کا نظریہ جیت گیا، افغانستان میں طالبان کی فتح ہوئی، طالبان کی حکومت تمام ممالک کو تسلیم کرنا ہوگا، دنیا کو چاہیے کہ طالبان کو تسلیم کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ طالبان کے آنے سے پاکستان مضبوط ہوگا، پاکستان کی مغربی سرحد محفوظ مشرقی پر توجہ دینی ہوگی، طالبان نے ایک سپر پاور کو شکست سے دوچار کیا، بھارت نے پاکستان کو کمزور بنانے کے لیے افغانستان میں اڈے قائم کیے۔ خطہ میں امن کے لیے افغانستان کا اہم رول ہوگا۔ افغانستان کو چلانے کے لیے نہ طالبان نے آئی ایم ایف سے قرضے لیے تھے، اب بھی اللہ مالک ہے، ابھی طالبان نے حکومت سنبھالی ہے، خواتین پر کوئی پابندی نہیں لگائی، بھارت کا تو اپنی معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا، ملک میں مہنگائی کا راج قائم ہے، اب دوبارہ ملک میں تحریک انصاف کی حکومت نہیں آئے گی۔ 
 
خبر کا کوڈ : 953044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش