QR CodeQR Code

کراچی کے تاجروں کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کرلئے

9 Sep 2021 23:40

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سے تاجروں کے مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کل بروز جمعے کو معمول کے مطابق تجارتی مراکز اور بازار کھلیں گے جبکہ اتوار کو بند رہیں گے، ہوٹلوں کو رات بارہ بجے تک کھلی فضا میں بیٹھا کر کھانا کھلانے کی اجازت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں جمعے کے روز مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سے ملاقات ہوئی، جس میں کراچی اور حیدرآباد میں سیف ڈیز کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ناصر شاہ نے تاجروں کو جمعہ کے دن مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی اور اس حوالے سے پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کردیا۔ تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنما نے بتایا کہ جمعہ کو مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلیں گی۔

ناصر حسین شاہ نے کراچی ڈویژن کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کو  بھی ہدایت کی اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کل بروز جمعے کو معمول کے مطابق تجارتی مراکز اور بازار کھلیں گے جبکہ اتوار کو بند رہیں گے، ہوٹلوں کو رات بارہ بجے تک کھلی فضا میں بیٹھا کر کھانا کھلانے کی اجازت ہوگی۔ تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنما نے بتایا کہ سندھ حکومت نے بازار رات 8 سے بڑھا کر 10 بجے تک کھولنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 953046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953046/کراچی-کے-تاجروں-کیلئے-خوشخبری-سندھ-حکومت-نے-تمام-مطالبات-تسلیم-کرلئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org