QR CodeQR Code

جماعت اسلامی ہی اہلیان کنٹونمنٹ کی ترجمانی کر سکتی ہے،ن لیگ اور تحریک انصاف نے عوام کو دھوکہ دیا، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

9 Sep 2021 23:44

ملتان میں موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ اگر پولنگ ڈے کے موقع پر کسی قسم کی سلیکشن کی گئی تو جماعت اسلامی کا کارکن اسے روکنے کی ہر ممکن صلاحیت رکھتا ہے، جے آئی یوتھ کے نوجوان 12 ستمبر کو ترازو کی پرچی کے نگہبان ہونگے، کسی قسم کی دھاندلی کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام حقوق کنٹونمنٹ موٹرسائیکل و کار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس سے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینٹ کی عوام اپنے اور پرائے کو جانیں انجینئر اور مزدور عوام کے درمیان ترازو کے نشان پر امیدوار ہیں جو تعلیم یافتہ نوجوانوں اور مزدوروں کے مسائل سے واقف ہیں۔ کینٹ بورڈ ایک عرصہ سے مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہے جنہوں نے کینٹ کے عوام کو لاوارث سمجھ رکھا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات کی بجائے اجتماعی مفاد میں اہلیان کینٹ کے حق میں فیصلہ کیا جائے، اس علاقہ کے مسائل وہ سیوریج سے متعلق ہوں یا صحت اور تعلیم سے ان کا حل جماعت اسلامی اور ترازو کے نشان کے علاوہ کسی کے پاس نہیں۔ ہمیں آگے بڑھ کر مافیاز کو ریجیکٹ کرنا ہوگا۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ رانا فیضان جہانگیر، اسرار حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے واضح کیا کہ اگر پولنگ ڈے کے موقع پر کسی قسم کی سلیکشن کی گئی تو جماعت اسلامی کا کارکن اسے روکنے کی ہر ممکن صلاحیت رکھتا ہے۔ جے آئی یوتھ کے نوجوان 12 ستمبر کو ترازو کی پرچی کے نگہبان ہونگے، کسی قسم کی دھاندلی کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 
 


خبر کا کوڈ: 953048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953048/جماعت-اسلامی-ہی-اہلیان-کنٹونمنٹ-کی-ترجمانی-کر-سکتی-ہے-ن-لیگ-اور-تحریک-انصاف-نے-عوام-کو-دھوکہ-دیا-ڈاکٹر-صفدر-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org