QR CodeQR Code

اتحاد کی دعوت دینے والوں کیخلاف مقدمات کسے خوش کرنے کیلئے بنائے جارہے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

10 Sep 2021 00:00

ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ مخصوص ٹولہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے ہر سال میدان میں نکل آتا ہے اور حیرت انگیز طور پر اس فسادی ٹولے پر پابندی کے باوجود وہ سارے ملک میں آزادانہ طور پر شر انگیزیاں کرتا پھرتا ہے اور انتظامیہ کانوں میں روئی ٹھونسے رہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ اس ملک میں عجیب تماشہ ہو رہا ہے، ہر سال محرم اور صفر کے مہینے میں ایک مختصر اور مخصوص ٹولہ پورے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے میدان میں نکل آتا ہے اور ملک کی فضاء کو زہر آلود کرنے میں مصروف ہوجاتا ہے اور حیرت انگیز طور پر اس فسادی ٹولے پر پابندی کے باوجود وہ سارے ملک میں آزادانہ طور پر شر انگیزیاں کرتا پھرتا ہے اور انتظامیہ کانوں میں روئی ٹھونسے رہتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ وہ علماء جو سارے ملک میں مختلف مسالک کے درمیان اتحاد اور وحدت کی علامت سمجھے جاتے ہیں ان کی ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہیں اور ان پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، فتنہ پرور عناصر کو لگام دینے کے بجائے اتحاد کی دعوت دینے والوں کے خلاف مقدمات کسے خوش کرنے کے لئے بنائے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 953053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953053/اتحاد-کی-دعوت-دینے-والوں-کیخلاف-مقدمات-کسے-خوش-کرنے-کیلئے-بنائے-جارہے-ہیں-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org