0
Friday 10 Sep 2021 00:08

عراق میں داعش کے 4 انڈر گراونڈ اسلحہ ڈپو دریافت

عراق میں داعش کے 4 انڈر گراونڈ اسلحہ ڈپو دریافت
اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت کے شمال میں الترمیہ کے علاقے میں تلاش اور کلیئرنگ مشن کے 25 ویں دن، 12 ویں الحشد الشعبی بریگیڈ کی افواج نے کل (بروز بدھ) داعش دہشت گردوں کے زیر استعمال چار انڈر گروانڈ ہتھیاروں کے بڑے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ عین العراق ویب سائٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں نے گذشتہ ہفتے سے عراقی سکیورٹی اور فوجی دستوں پر اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے۔ کرکوک صوبے میں عراقی وفاقی پولیس فورسز پر ایک حملے میں 13 سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔

اس سرچ آپریشن میں بم ڈسپوزل یونٹ بھی الحشد الشعبی کے ساتھ موجود تھا، جس نے داعش دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے زیر زمین ڈپوز کو دریافت کرنے میں مدد کی۔ یہ چار گودام الترمیہ کے دیہات کے ارد گرد دریافت ہوئے ہیں۔ الترمیہ کے علاقے میں کلیئرنگ مشن 14 اگست سے جاری ہے، تاکہ داعش دہشت گرد گروہ کی باقیات کا صفایا کیا جاسکے۔ عراقی قومی سلامتی تنظیم نے کل (بروز بدھ) اعلان کیا ہے کہ اربعین کے ایام قریب آرہے ہیں، جس میں لاکھوں لوگ سید الشہداء (ع) کے مزار کی زیارت پر حاضر ہوتے ہیں، اس حوالے سے عراق می تمام مسلح فورسز کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش