0
Friday 10 Sep 2021 01:16

پشاور، کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر 26 دکانیں سیل، 57 دکاندار گرفتار

پشاور، کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر 26 دکانیں سیل، 57 دکاندار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے 26 دکانیں سیل کر کے 57 دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کا کہنا ہے کہ شہر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 31 ریسٹورنٹس اور 26 دکانیں سیل کی گئیں، پابندی کے باوجود ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھلایا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 57 دکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انتظامی افسران نے پشاور بھر میں رات کے اوقات میں بازاروں کا معائنہ کیا، انتظامی افسران نے یونیورسٹی روڈ، صدر، ورسک روڈ، دلہ زاک روڈ، رینگ روڈ اور اندرون شہر بازاروں کا معائنہ کیا۔ کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا کہ انتظامی افسران کا پشاور بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے، دکاندار بازاروں میں کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دریں اثناء خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 5200 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے نئے 590  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 67 ہزار 154 ہوگئی۔ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 415 افراد صحت یاب ہوئے، ایک روز میں کورونا کے 11637 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش