0
Friday 10 Sep 2021 01:36

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی و تیل سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی و تیل سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آئل، مکس کھیر، مرچیں، کسٹرڈ سمیت مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف برانڈڈ گھی کے پانچ کلو پیکٹ پر 90 روپے اضافہ کیا گیا، اب پانچ کلو کے برانڈڈ گھی کی قیمت 1630 روپے سے بڑھ کر 1720 روپے ہوگئی۔ اسی طرح برانڈڈ کوکنگ آئل کے پانچ کلو ٹن پر 70 روپے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 1650 روپے سے بڑھ کر 1720 روپے ہوگئی۔ اسی طرح مکس کھیر 310 گرام کے اکانومی پیک کی نئی قیمت 10 روپے اضافے سے 162 روپے، 50 گرام کالی مرچ 10 روپے اضافے سے 119 روپے، 3.5 کلو گرام ٹماٹو کیچ اپ 52 روپے اضافے سے 630 روپے اور 120 گرام کسٹرڈ 10 روپے اضافے سے 55 روپے کی ہوگئی۔ دریں اثناء مختلف برانڈز کے ٹشو پیپرز، صابن اور مسالہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش