0
Friday 10 Sep 2021 02:18

افغان حکومت کا 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان

افغان حکومت کا 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ نئی افغان حکومت نے 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ میں طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کی حلف برداری تقریب 11 ستمبر کو ہوگی۔ 9/11 حملوں کو رواں سال 11 ستمبر کو 20 سال مکمل ہوجائیں گے، 2001ء میں امریکی حکومت نے اتحادی ممالک کے ہمراہ افغانستان پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد طالبان کی حکومت ختم ہوگئی تھی تاہم طالبان نے ٹھیک اسی دن حلف بردراری کی تقریب کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت تشکیل دیتے ہوئے کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا تھا، اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم محمد حسن اخوند جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 953067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش