0
Friday 10 Sep 2021 02:34

پاکستان کی طرف سے افغان عوام کیلئے امداد کی فراہمی

پاکستان کی طرف سے افغان عوام کیلئے امداد کی فراہمی
اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے افغانستان کے عوام کے لئے انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان بھجوا دیا۔ تین سی۔ 130 جہاز امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گئے۔ فوری امدادی سامان کی بذریعہ ہوائی جہاز فراہمی کے بعد مزید سامان سڑک کے راستے بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت موجودہ مشکل ماحول میں افغان بھائیوں کی ہر ممکن حد تک مدد جاری رکھے گی۔ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کے عوام کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرے، تاکہ ممکنہ انسانی بحران سے بچا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 953068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش