?> بھارتی ہیکرز نے 7 روز تک ایف بی آر کا سسٹم ہیک کرکے رکھا، وزیر خزانہ - اسلام ٹائمز
0
Friday 10 Sep 2021 02:41

بھارتی ہیکرز نے 7 روز تک ایف بی آر کا سسٹم ہیک کرکے رکھا، وزیر خزانہ

بھارتی ہیکرز نے 7 روز تک ایف بی آر کا سسٹم ہیک کرکے رکھا، وزیر خزانہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ بھارتی ہیکرز نے 7 روز تک ایف بی آر کا سسٹم ہیک کرکے رکھا۔ سینیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں انکشاف ہوا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا سسٹم سات دنوں تک ہیک رہا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بھارتی ہیکرز نے ایف بی آر کا سسٹم ہیک کیا، سسٹم ہیک کرنے کی سزا جس کو ملنے چاہیے تھی اس کو مل چکی تاہم ایف بی آر میں تمام سسٹم کو اپگریڈ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ہیکرزنے 2019 میں بھی ایف بی آرکا سسٹم ہیک کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 953069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش