QR CodeQR Code

کراچی کی صورتحال پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں آج ہو گی

29 Aug 2011 10:22

اسلام ٹائمز: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ اس ازخود نوٹس کی سماعت کریگا۔ جس کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے ریکارڈ مرتب کر لیا گیا ہے جو آئی جی سندھ واجد علی درانی عدالت میں پیش کریں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے سپریم کورٹ رجسٹری کراچی کی عمارت کی طرف آنیوالے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ رجسٹری کراچی کی عمارت میں ہو گی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ اس ازخود نوٹس کی سماعت کریگا۔ جس کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے ریکارڈ مرتب کر لیا گیا ہے جو آئی جی سندھ واجد علی درانی عدالت میں پیش کریں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جس کے لیے سکیورٹی سپروائزر ایس ایس پی ضلع ساوٴتھ نعیم شیخ ہوں گے جبکہ دیگر اہلکاروں میں ایس پی صدر، 11 ڈی ایس پیز، 22 ایس ایچ اوز، 450 پولیس اہلکار، اسپیشل پولیس گروپ کی کمپنی، انٹیلی جنس اہلکار اور کراچی بھر کی تمام لیڈیز اہلکار شامل ہوں گی، ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز کو سکیورٹی پلان کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی پلان میں ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او نبی بخش کو تین اہلکاروں سمیت معطل کر دیا گیا ہے۔
ادھر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ کراچی ٹارگٹ کلنگ ازخود نوٹس کی سماعت  کے سلسلے میں اگر سپریم کورٹ نے بلایا تو حاضر ہو جاونگا۔


خبر کا کوڈ: 95308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95308/کراچی-کی-صورتحال-پر-سپریم-کورٹ-ازخود-نوٹس-کیس-سماعت-چیف-جسٹس-افتخار-محمد-چوہدری-سربراہی-میں-آج-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org