0
Friday 10 Sep 2021 15:08

طالبان عالمی برادری کی توقعات کے قریب آتے ہیں تو وہ اپنے لیے آسانی پیدا کرینگے، شاہ محمود

طالبان عالمی برادری کی توقعات کے قریب آتے ہیں تو وہ اپنے لیے آسانی پیدا کرینگے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طالبان عالمی برادری کی توقعات کے قریب آتے ہیں تو وہ اپنے لیے آسانی پیدا کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ کل قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان ال ثانی پاکستان آئے، قطری وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اور وزارتِ خارجہ میں مذاکرات ہوئے، قطر نے افغان طالبان کو دوحہ میں سیاسی دفتر بنانے کی اجازت دی، قطر بھی ہماری طرح اس بات کو سمجھتا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں، آج اسپین کے وزیر خارجہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں، اسپین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا استحکام ہماری ضرورت ہے، حالیہ دنوں میں بیس سے زائد وزرائے خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال ہوچکا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ہم سب کا مطمع نظر یہ ہے کہ افغانستان میں امن ہو اور وہاں خوشحالی آئے، افغانستان میں انسانی بحران، افغان شہریوں، خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان اپنے محدود وسائل کے باوجود کوشش کر رہا ہے کہ ہم اپنے افغان بھائیوں کی مدد جاری رکھیں، کل پاکستان کی طرف سے، بذریعہ جہاز ادویات و خوراک کی شکل میں امداد کابل بھجوائی گئی، زمینی راستے سے بھی ہماری کوشش ہے کہ ان کو ادویات و خوراک بھجوائی جائے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ شرائط عائد کیے بغیر افغانوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت کو جاری رکھا جائے، ماضی میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی، کل ایک جہاز، دو سو افراد کو لے کر کابل سے قطر پہنچا، اگر طالبان، عالمی برادری کی توقعات کے قریب آتے ہیں تو وہ اپنے لیے اور اپنے ملک کیلئے آسانی پیدا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 953117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش