QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا یکم سے بارہ ربیع الاول تک شان رحمت منانے کا فیصلہ

10 Sep 2021 16:00

کمیٹی شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے مختلف پروگرامز، مقابلہ جات حسن قرات و نعت اور سیرت کانفرنس کے انعقاد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔ مختلف یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کا قیام بھی کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہے۔ کمیٹی تین روز میں متعلقین کیساتھ مشاورت کے بعد سفارشات وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یکم سے بارہ ربیع الاول تک شان رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ صوبائی وزیر اوقاف پیر سعیدالحسن شاہ، وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس، وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پنجاب اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی کمیٹی کے رکن ہونگے۔ کمیٹی شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے مختلف پروگرامز، مقابلہ جات حسن قرات و نعت اور سیرت کانفرنس کے انعقاد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔ مختلف یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کا قیام بھی کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہے۔ کمیٹی تین روز میں متعلقین کیساتھ مشاورت کے بعد سفارشات وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 953125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953125/پنجاب-حکومت-کا-یکم-سے-بارہ-ربیع-الاول-تک-شان-رحمت-منانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org