0
Friday 10 Sep 2021 16:37

ممتاز عالم دین علامہ مظہر حسین کاظمی دو ماہ بعد شاگرد سمیت بازیاب

ممتاز عالم دین علامہ مظہر حسین کاظمی دو ماہ بعد شاگرد سمیت بازیاب
اسلام ٹائمز۔ ممتاز شیعہ عالم دین اور اسکالر علامہ مظہر حسین کاظمی کو دو ماہ سے زائد عرصہ لاپتہ رکھنے کے بعد نامعلوم افراد نے رہا کر دیا۔ علامہ مظہر حسین کاظمی گذشتہ شب اپنے گھر پہنچ گئے۔ علامہ مظہر حسین کاظمی کو ایران جاتے ہوئے 29 جون کو ان کے شاگرد حیدر عباس کے ہمراہ میرجاوا بارڈر کے قریب لاپتہ کر دیا گیا تھا۔ علامہ مظہر حسین کاظمی رجوعہ سادات میں قائم جامعہ بعثت کے بانی اور مہتمم بھی رہ چکے ہیں۔ وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی اراکین اور شوریٰ عالی کے ممبر بھی رہے ہیں۔ وہ سالہا سال امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مظہر حسین کاظمی اور ان کے شاگرد حیدر عباس خیر و عافیت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش