0
Friday 10 Sep 2021 17:01

لاہور، منہاج القرآن میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کی تقریب

لاہور، منہاج القرآن میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 73 ویں برسی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قرآن خوانی کی گئی۔ بانی پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں، عہدیداران و کارکنان نے بابائے قوم محمد علی جناح ؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تحریک منہاج القراان لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم اس عظیم قائد کو یاد کر رہے ہیں جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیز قیادت نے قوم میں ایک ایسا جذبہ بیدار کیا جس کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے فرمان اتحاد، تنظیم، یقین محکم پر عمل کرنے کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ بانی پاکستان کے افکار و فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒملت اسلامیہ خصوصاً برصغیر کے مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کا خاص انعام تھے۔بانی پاکستان نے مایوسی اور ناامیدی کی فضا میں عزم و حوصلہ کا چراغ چلایا اور اپنی لیاقت، ہمت، معاملہ فہمی سے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 ستمبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے عظیم قائد نے قوت ایمانی کے اسلحہ سے لیس ہو کر انتھک محنت اور جدوجہد کر کے اس خطہ ارضی کو حاصل کیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آج ہم قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے جدوجہد کریں۔
خبر کا کوڈ : 953128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش