QR CodeQR Code

کچلاک، 50 سے زائد افغان گھرانے واپس افغانستان ڈی پورٹ

10 Sep 2021 17:41

اسسٹنٹ کشمنر کچلاک اور پولیس انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو سرکاری خرچہ پر چمن کے راستے واپس افغانستان ڈی پورٹ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ کی جانب سے افغانستان سے آئے ہوئے 50 سے زائد افغان گھرانوں کو واپس افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقہ کچلاک اور گردونواح میں گذشتہ 10 روز سے بغیر دستاویزات کے افغان مہاجرین نے مختلف مقامات پر خیمے لگا دیئے تھے، جہاں 50 سے زائد افغان خاندان قیام پذیر تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان خاندانوں کو اسسٹنٹ کشمنر کچلاک اور پولیس انتظامیہ نے سرکاری خرچہ پر چمن کے راستے واپس افغانستان ڈی پورٹ کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 953136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953136/کچلاک-50-سے-زائد-افغان-گھرانے-واپس-افغانستان-ڈی-پورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org