1
Friday 10 Sep 2021 18:07

پی آئی اے کا اربعین حسینی کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان

پی آئی اے کا اربعین حسینی کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اربعین حسینی کے موقع پر خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اربعین حسینی کے موقع پر نجف، بغداد، دمشق کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ‏ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔ ‏کراچی سے 8 پروازیں نجف، 3 پروازیں دمشق اور ایک پرواز بغداد روانہ ہوگی، جبکہ لاہور سے 3 پروازیں نجف، ‏ایک پرواز بغداد اور ایک پرواز دمشق روانہ ہوگی۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے ایک پرواز نجف روانہ ہوگی، پروازوں کا آغاز 17 ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری ‏رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 953143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش