0
Friday 10 Sep 2021 18:28

کوئٹہ، کرپشن کیس کی سماعت، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو قید اور جرمانے کی سزا

کوئٹہ، کرپشن کیس کی سماعت، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو قید اور جرمانے کی سزا
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے کوئٹہ میں محکمہ خوراک میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج منور احمد شاہوانی نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شکر خان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق مجرم دس سال تک سرکاری عہدوں کے لئے نااہل تصور کیا جائے گا۔ عدالتی حکم کے مطابق مجرم کسی بھی بینک سے قرض اور مالی فوائد حاصل نہیں کرسکے گا۔
خبر کا کوڈ : 953147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش