0
Friday 10 Sep 2021 21:38

مقبوضہ کشمیر، 4 صحافیوں کے گھروں پر قابض فورسز کے چھاپے

مقبوضہ کشمیر، 4 صحافیوں کے گھروں پر قابض فورسز کے چھاپے
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس بیان کے مطابق تھانہ کوٹھی باغ  میں درج ایف آئی آر نمبر 82/2020 کی تحقیقات کے دوران قابل اعتماد شواہد ملے جو مندرجہ ذیل افراد میر ہلال صحافی ٹی آر ٹی ورلڈ، محمد شاہ عباس فری لانس صحافی، اظہر قادری صحافی دی ٹریبیون اور شوکت موٹا سابق ایڈیٹر ان چیف نریٹر کو ماسٹر مائنڈ سے جوڑتے ہیں جو کہ بلاگ kashmirfight@wordpress.com کے پیچھے ہے۔ جمع شدہ شواہد کی بنیاد پر مجاز عدالت سے مناسب سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد 8 ستمبر کو چار مختلف مقامات پر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران کچھ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات ضبط کیے گئے۔

تفتیش کے مقصد کے لئے مذکورہ بالا چاروں افراد کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا اور انہیں شام کو جانے کی اجازت دی گئی اور کل دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت دی گئی۔ تحقیقات جاری ہے اور الیکٹرانک آلات کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔ اب تک پاکستان، ترکی، سعودی کے مختلف نمبر مل چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ بھی ملے ہیں جو مختلف ورچوئل نمبروں سے رابطے میں ہیں۔ آئی جی پی کشمیر نے اسے صحافیوں کو ہراساں کرنے کا مسئلہ ہونے سے انکار کیا لیکن کہا کہ حساس معاملے کی تحقیقات کے دوران قانون کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش