0
Friday 10 Sep 2021 21:37

بھارت پورے خطے کی سلامتی کیلئے آسٹریلیا کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے تئیں پُرعزم ہے، راجناتھ سنگھ

بھارت پورے خطے کی سلامتی کیلئے آسٹریلیا کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے تئیں پُرعزم ہے، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ بھارت دفاعی شعبے میں آسٹریلیا کے ساتھ شراکت کو ایک نئی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے اور پورے خطے کی سلامتی اور ترقی کے واسطے آسٹریلیا کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے لئے پرعزم ہے۔ راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز یہاں آسٹریلیا کے وزیر دفاع پیٹر ڈٹن کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کی ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون، تینوں افواج کے درمیان باہمی تبادلے کو بڑھانے، معلومات کے تبادلے، دفاعی ٹیکنالوجی اور دفاعی لاجسٹکس کے تعاون کے شعبے میں مدد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بھارت آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری منصفانہ، کھلے، جامع اور قواعد پر مبنی انڈو پیسیفک خطے پر مبنی ہے۔ ڈٹن اور آسٹریلیائی وزیر خارجہ اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کے ہمراہ آج یہاں ٹوپلس ٹوٹ مذاکرات کے لئے پہنچے تھے۔
خبر کا کوڈ : 953154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش