0
Friday 10 Sep 2021 21:35

کانگریس کبھی اقتدار کی بھوکی نہیں رہی ہے، غلام نبی آزاد

کانگریس کبھی اقتدار کی بھوکی نہیں رہی ہے، غلام نبی آزاد
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہم کبھی اقتدار کے بھوکے نہیں رہے ہیں بلکہ ہم لوگوں کی خدمت کر کے آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو کام میں نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جموں و کشمیر میں ڈھائی برسوں میں کیا موجودہ مودی حکومت سات برسوں میں اس کا عشر عشیر بھی نہیں کر سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے ترقی کے متعلق جو کچھ ہم اخباروں اور ٹیلی ویژن پر پڑھتے سنتے ہیں زمینی سطح پر وہ کہیں نظر نہیں آ رہا ہے۔ غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور دیگر سینیئر پارٹی لیڈران بھی وجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم (کانگریس پارٹی والے) کبھی اقتدار کے بھوکے نہیں رہے ہیں بلکہ ہم لوگوں کی خدمت کر کے آگے بڑھے ہیں ہماری پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہے ہم نے بلا لحاظ مذہب، ذات پات لوگوں کی خدمت کی ہے اور یہی کانگریس پارٹی ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ میں نے جو کام ڈھائی برسوں میں کیا موجودہ حکومت وہ کام سات برسوں میں بھی نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ سات برسوں کے دوران یہاں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی میں جب آج یہاں گاندھی نگر سے آ رہا تھا تو راستے میں ایک بورڈ دیکھا جس پر لکھا تھا ’سمارٹ سٹی جموں‘ میں یہ بورڈ پڑھ ہی رہا تھا کہ میری گاڑی کے پہیے ایک گڑھے میں چل گئے جو اسی بورڈ کے نزدیک تھا۔
خبر کا کوڈ : 953156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش