0
Friday 10 Sep 2021 21:36

بارہ بنکی میں اسدالدین اویسی کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی کا مقدمہ درج

بارہ بنکی میں اسدالدین اویسی کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کے خلاف مذہبی جذبات مشتعل کرنے سمیت مختلف دفعات کے تحت پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسدالدین اویسی پر بنا اجازت عوامی ریلی کرنے اور عوام کو رام سنیہی گھاٹ واقع مسجد کے نام پر مذہبی جذبات مشتعل کرنے کے علاوہ مقدمے میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کا بھی الزام ہے۔ اترپردیش پولیس کے ترجمان نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بارہ بنکی شہر کی سٹی پولیس چوکی انچارج ہری شنکر ساہو کی تحریر پر اسد اویسی کے خلاف بنا اجازت عوامی ریلی کرنے اور مذہبی جذبات مشتعل کرنے، دفعہ 144 اور کووڈ-19 اور ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس دوران نائب ضلع افسر صدر پنکج سنگھ نے بتایا کہ بلااجازت عوامی ریلی کرنے اور کووڈ-19 کے ضابطوں کی خلاف ورزی سمیت دیگر باتیں سامنے آئی ہیں۔ پروگرام کے ویڈیو اور فوٹیج اکٹھا کئے جا رہے ہیں۔ کل دیر رات بارہ بنکی شہر کوتوالی میں یہ مقدمہ درج ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش