QR CodeQR Code

کوہلو، غیرت کے نام پر قتل، باپ کی فائرنگ سے بیٹا اور بہو ہلاک

10 Sep 2021 20:10

لیویز حکام کے مطابق قاتل فرار ہوگیا ہے، تاہم اسکی تلاش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیرت کے نام پر بلوچستان کے نواحی علاقے میں باپ نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہلو میں تحصیل ماوند کے علاقے نیلی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد فائرنگ سے قتل کر دیئے گئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیٹے اور بہو کو موقع پر قتل کر دیا اور خود فرار ہوگیا۔ لیویز کو اطلاع ملتے ہی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ لیویز نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش ماوند لیویز کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 953158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953158/کوہلو-غیرت-کے-نام-پر-قتل-باپ-کی-فائرنگ-سے-بیٹا-اور-بہو-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org