QR CodeQR Code

سکردو، پٹرول کے حصول کیلئے کروناویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

10 Sep 2021 20:29

آئندہ وہ افراد جن کے پاس کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ موجود نہ ہو ان افراد کو پٹرول اور ڈیزل نہیں دیا جائے گا۔ پٹرول پمپ پر کرونا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سکرود میں پٹرول کے حصول کیلئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا ورنہ پٹرول نہیں ملے گا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کرونا وباء کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت نے کرونا ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے، اس لیے ضلعی انتظامیہ نے سب ڈویژن سکردو میں کرونا وباء کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے اور کرونا ویکسین کے عمل میں تیزی لانے اور مزید بہتری کیلئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ وہ افراد جن کے پاس کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ موجود نہ ہو ان افراد کو پٹرول اور ڈیزل نہیں دیا جائے گا۔ پٹرول پمپ پر کرونا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ حکم نامے میں تمام پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 953161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953161/سکردو-پٹرول-کے-حصول-کیلئے-کروناویکسینیشن-سرٹیفکیٹ-لازمی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org