0
Friday 10 Sep 2021 21:17
 ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان کے تین سالہ دور میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا

ہم لانگ مارچ کی تیاری کر رہے تھے کہ ہمارے دوستوں نے اسے استعفوں کے ساتھ نتھی کر دیا، بلاول بھٹو 

ہم لانگ مارچ کی تیاری کر رہے تھے کہ ہمارے دوستوں نے اسے استعفوں کے ساتھ نتھی کر دیا، بلاول بھٹو 
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکٹریٹریٹ کے نام پر عمران خان وسیب کے عوام کو ایک لولی پوپ دے رہا ہے۔ کیونکہ جب اس نے سیکریٹریٹ کا اعلان کیا تو اس سے ظاہر ہوگیا کہ عمران خان کبھی بھی وسیب کے عوام ان کو صوبہ نہیں دینا چاہتا تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے عوام کو شناخت دی اور پیپلزپارٹی ہی وسیب کے عوام کو ان کا صوبہ دے گی۔ اس ضمن میں ہم نے پہلے ہی سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے قانون سازی کی ہوئی ہے۔ یہ بات بہادرپور چوک رحیم یار خان میں وکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ ظالموں کے آگے مزاحمت کی ہے چاہے وہ جنرل یحی ہوں، جنرل ضیا ہو یا جنرل مشرف۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کو حقوق دلانے کے لئے عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ اس وقت ایک اور ظالم ملک پر مسلط ہے جس سے ہر شہری مشکلات کا شکار ہے۔ عمران خان بڑے بڑے دعوے کرکے حکومت میں آیا جیسا کہ ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر اور 90روز میں کرپشن کا خاتمہ۔ یہ سارے دعوے اور وعدے جھوٹے ثابت ہوئے۔ روزگار دینے کی بجائے عمران خان نے ہزاروں لاکھوں افراد کو بیروزگار کر دیا ہے اور انکروچمنٹ کے نام پر لوگوں سے ان کی چھت چھین لی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان کے تین سالہ دور میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

 چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں منتخب کرا کر ہم نے عمران خان کی قومی اسمبلی میں اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا تھا۔ ہم ابھی بھی اپوزیشن میں اپنے دوستوں سے کہتے ہیں کہ وہ کٹھ پتلی کے کٹھ پتلی عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد لائیں اور اس کے بعد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست اپنے ووٹ کا استعمال ہی نہیں کرنا چاہتے حالانکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں۔ ہم تو لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہے تھے کہ ہمارے دوستوں نے اسے استعفوں کے ساتھ نتھی کر دیا۔ اگر وہ عدم اعتماد نہیں لا سکتے تو اپنی ہی حکمت عملی کے مطابق استعفے دے دیں۔ اب اس کٹھ پتلی وزیراعظم کو ہم جیالوں کی مدد سے بھگائیں گے۔ ہم عوام کو ایک دن کے لئے بھی اس کٹھ پتلی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

 انہوں نے کہا کہ انہیں نظر آرہا ہے کہ جیالے عمران خان کو بھگانے کے لئے تیار ہیں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وعدوں کی تکمیل اور خوابوں کی تعبیر کے لئے عوامی راج قائم کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یارخان کے دورے کے دوران مصروف دن گزارا۔ پارٹی رہنماوں کے گھروں پر جا کر ان سے ان کے رشتے دارو ں کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رانجھے خان اسٹیٹ میں سردار محمد رانجھے خان گوپانگ ان سے ان کی قریبی عزیزہ، سردار دریا خان فیض کی اہلیہ اور حبیب الرحمن گوپانگ سے بھی تعزیت کی اور مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مخدوم احمد محمود، سید یوسف رضا گیلانی، نوابزادہ افتخار احمد خان، حیدر زمان قریشی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 


 
خبر کا کوڈ : 953175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش