QR CodeQR Code

پشاور سمیت صوبے کے 9 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

10 Sep 2021 23:01

ان 9 اضلاع میں پشاور، مردان، صوابی، مالاکنڈ، سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان شامل ہیں جہاں کورونا تعطیلات میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر کے 9 اضلاع کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں۔ این سی او سی کے گزشتہ روز کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے 9 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں۔ ان 9 اضلاع میں پشاور، مردان، صوابی، مالاکنڈ، سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان شامل ہیں جہاں کورونا تعطیلات میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ قبل ازیں صوبے کے 8 اضلاع میں کورونا تعطیلات 11 ستمبر تک تھیں۔


خبر کا کوڈ: 953196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953196/پشاور-سمیت-صوبے-کے-9-اضلاع-میں-تعلیمی-سرگرمیاں-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org