QR CodeQR Code

جب تک کراچی کا حلیہ نہیں بدلتا ٹیکس نہ لیا جائے، ایم کیو ایم کا مطالبہ

10 Sep 2021 23:10

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلاول کو افغانستان کی پڑی ہے، سندھ کے بارے میں سوچیں، یہ کراچی والوں سے 9 ارب روپے اکٹھے کرکے دبئی چلے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک کراچی کا حلیہ نہیں بدلتا ٹیکس نہ لیا جائے، جبکہ عوام سے ٹیکس لینے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے اور سڑکوں پر آنے کا اعلان بھی کردیا۔ سابق میئر کراچی اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان وسیم اختر نے کے ایم سی کے لئے ٹیکس اکٹھا کرنے کا حکومتی منصوبہ مسترد کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کو مضبوط کریں نہ کہ اس کے کام کسی اور محکمے کے سپرد کریں۔ وسیم اختر نے کہا کہ پہلے بجلی پانی دیں، سڑکیں ٹھیک کریں، پھر ٹیکس دیں گے۔ وسیم اختر نے کہا کہ بلاول کو افغانستان کی پڑی ہے، سندھ کے بارے میں سوچیں، یہ کراچی والوں سے 9 ارب روپے اکٹھے کرکے دبئی چلے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 953199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953199/جب-تک-کراچی-کا-حلیہ-نہیں-بدلتا-ٹیکس-نہ-لیا-جائے-ایم-کیو-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org