0
Friday 10 Sep 2021 23:23

ایک اور مہنگائی بم، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری

ایک اور مہنگائی بم، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سی پی پی اے جی نے 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 953200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش