0
Friday 10 Sep 2021 23:23

ملک نفرتوں اور فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس سے گریز کیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

ملک نفرتوں اور فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس سے گریز کیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امن و اتحاد، وحدت اور یکجہتی کی فضاء ہم سب کے مفاد میں ہے۔ یہ بات انہوں نے علماء و معززین اور مختلف مکاتب فکر کے علماء سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک نفرتوں اور فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، لہٰذا اس سے گریز کیا جائے اور اسی میں ہم سب کی بہتری اور بھلائی ہے کہ ہم پر امن ماحول میں اپنی زندگیاں گزاریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن دشمن قوتیں ملکی سالمیت سے نہ کھیلیں کیونکہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت یہاں افراتفری پھیلانے میں مصروف ہیں اور اس وقت ہمارا ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، یہ ملک ہم سب نے مل کر بنایا اور اسکی تعمیر و ترقی بھی ہم ہی کو کرنی ہے لہٰذا بہتر تو یہ ہوگا کہ سب مل کر کام کریں اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان نفرتوں کی سیاست کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور ایسے عوامل کا محاسبہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 953201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش