QR CodeQR Code

ملک نفرتوں اور فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس سے گریز کیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

10 Sep 2021 23:23

مختلف مکاتب فکر کے علماء سے گفتگو کے دوران خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ سب مل کر کام کریں اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان نفرتوں کی سیاست کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور ایسے عوامل کا محاسبہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امن و اتحاد، وحدت اور یکجہتی کی فضاء ہم سب کے مفاد میں ہے۔ یہ بات انہوں نے علماء و معززین اور مختلف مکاتب فکر کے علماء سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک نفرتوں اور فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، لہٰذا اس سے گریز کیا جائے اور اسی میں ہم سب کی بہتری اور بھلائی ہے کہ ہم پر امن ماحول میں اپنی زندگیاں گزاریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن دشمن قوتیں ملکی سالمیت سے نہ کھیلیں کیونکہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت یہاں افراتفری پھیلانے میں مصروف ہیں اور اس وقت ہمارا ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، یہ ملک ہم سب نے مل کر بنایا اور اسکی تعمیر و ترقی بھی ہم ہی کو کرنی ہے لہٰذا بہتر تو یہ ہوگا کہ سب مل کر کام کریں اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان نفرتوں کی سیاست کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور ایسے عوامل کا محاسبہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 953201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953201/ملک-نفرتوں-اور-فرقہ-واریت-کا-متحمل-نہیں-ہوسکتا-اس-سے-گریز-کیا-جائے-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org