QR CodeQR Code

عقیدہ ختم نبوت وحدتِ امت کی ضمانت ہے، راغب نعیمی

11 Sep 2021 09:43

لاہور میں خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں قادیانیت کے بارے میں دفعات کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، قادیانیت کوئی مذہب یا فرقہ نہیں، عالم اسلام کیخلاف استعمار کا خود کاشتہ پودا ہے، اسلام اور پاکستان لازم ملزوم ہیں، حضور اکرم کی ختم نبوت کا تحفظ کرنیوالے افراد شفاعت کبریٰ کے مستحق ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کا دفاع اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے، عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی ضمانت ہے، جس پر اسلام کی بنیاد قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کے بارے میں 1974ء کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ عقیدے و ایمان کا تحفظ ہے، 7 ستمبر ایک تاریخ ساز دن ہے چونکہ اسی دن 1974 کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں طویل جرح کے بعد قادیانیوں کو ہمیشہ کیلئے غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا، قادیانیت فرقہ نہیں فتنہ اور ناسور ہے، خاتم النبیین کی نبوت کے منکر قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے، اسلام کی عظیم عمارت عقیدہ ختم نبوت کی بنیاد پر ہی قائم ہے، آئین پاکستان میں قادیانیت کے بارے میں دفعات کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا، قادیانیت کوئی مذہب یا فرقہ نہیں، عالم اسلام کیخلاف استعمار کا خود کاشتہ پودا ہے، اسلام اور پاکستان لازم ملزوم ہیں، حضور  اکرم کی ختم نبوت کا تحفظ کرنیوالے افراد شفاعت کبریٰ کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت عالم اسلام کیلئے کینسر کی طرح ہے، امتناع قادیانیت ایکٹ کی روشنی میں قادیانیوں کو اسلامی شعائر، کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کے استعمال سے منع کیا جائے۔ مہربان کو نہ ماننے والوں کا کوئی حق نہیں کہ وہ اپنے آپ کو مسلمان کہیں یا اپنی عبادت گاہوں کو مسجد کہیں۔ پاکستانی قوم ختم نبوت جیسے بنیادی عقیدے کے اندر کسی دروبدل کی اجازت نہیں دے گی۔


خبر کا کوڈ: 953242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953242/عقیدہ-ختم-نبوت-وحدت-امت-کی-ضمانت-ہے-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org