0
Saturday 11 Sep 2021 10:43

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے حسو خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے حسوخیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 پکڑے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 953254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش