QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن

11 Sep 2021 10:43

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 پکڑے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے حسو خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے حسوخیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 پکڑے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 953254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953254/شمالی-وزیرستان-میں-سکیورٹی-فورسزکا-آپریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org