QR CodeQR Code

سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کے لانس نائیک شہید

11 Sep 2021 12:00

آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ کے پیس مشنز پر فرائض سر انجام دینے والے 161 پاکستانی فوجی شہید ہو چکے ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ شمالی افریقا کے ملک سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کے لائنس نائیک فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو این مشن دارفور،  سوڈان میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان شہید ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک کا تعلق لکی مروت سے تھا، عادل جان دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور لوگوں کی مدد کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ کے پیس مشنز پر فرائض سر انجام دینے والے 161 پاکستانی فوجی شہید ہو چکے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 953283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953283/سوڈان-میں-اقوام-متحدہ-کے-امن-مشن-شامل-پاک-فوج-لانس-نائیک-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org