0
Saturday 11 Sep 2021 13:02

بلوچستان میں ایف سی کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

بلوچستان میں ایف سی کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کےضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح افراد کی جانب سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ایک زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک صبور اور سپاہی عبدالحکیم کے نام سے ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے ارکان نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ زخمی فوجی اور شہدا کی لاشوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ قلات کے قریب دہشت گردی کی ایک اور کارروائی میں کچھ موٹر سائیکل سواروں نے ہائی وے پر گشت کرنے والی پولیس کی ایک گاڑی پر دستی بم پھینکا۔ دستی بم گاڑی کے قریب پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں قلات کے ڈی ایس پی غلام حسین محفوظ رہے جو پولیس کی گاڑی کے اندر بیٹھے تھے۔ زخمی پولیس اہلکاروں اور دو شہریوں کو علاج کے لیے قلات ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش