QR CodeQR Code

طالبان کے مجھے حراست میں لینے کی بھارتی خبر جھوٹی ہے، عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ

11 Sep 2021 13:19

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے افغان رہنما ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کو گرفتار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی میڈیا کا ایک اور پراپیگنڈا افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ نے بے نقاب کر دیا۔ افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ نے طالبان کی جانب سے خود کو حراست میں لیے جانے کی تردید کر دی۔ افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میرے حراست میں لیے جانے کی بھارتی میڈیا کی خبر جھوٹی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی خبر شائع کرنے سے پہلے حقائق کو چیک کر لیا کریں۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ کو گرفتار کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 953287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953287/طالبان-کے-مجھے-حراست-میں-لینے-کی-بھارتی-خبر-جھوٹی-ہے-عبد-الل-ہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org