0
Saturday 11 Sep 2021 13:19

طالبان کے مجھے حراست میں لینے کی بھارتی خبر جھوٹی ہے، عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ

طالبان کے مجھے حراست میں لینے کی بھارتی خبر جھوٹی ہے، عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی میڈیا کا ایک اور پراپیگنڈا افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ نے بے نقاب کر دیا۔ افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ نے طالبان کی جانب سے خود کو حراست میں لیے جانے کی تردید کر دی۔ افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میرے حراست میں لیے جانے کی بھارتی میڈیا کی خبر جھوٹی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی خبر شائع کرنے سے پہلے حقائق کو چیک کر لیا کریں۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش