QR CodeQR Code

زراعت ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، سید فخر امام

11 Sep 2021 15:21

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ جدید ریسرچ کے ذریعے سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ زراعت ہمارے ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر ہم نے زرعی شعبے میں ترقی کر لی تو ملک ترقی کرے گا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ہماری زرعی ترقی اور تحقیق میں معاون رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار 8.5 بیلز سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ گندم، گنا اور مکئی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے بیماری سے پاک بیج متعارف کروایا ہے۔

سید فخر امام نے کہا کہ ہمارے ملک میں لائیو سٹاک کی بہت مانگ ہے۔ اس شعبے کو ترقی دینے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چائنہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ زراعت کی ترقی کیلئے اہم معاہدے کر رہے ہیں۔ جدید ریسرچ کے ذریعے سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو جدید بیجوں کی فراہمی اور سبسڈی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 953306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953306/زراعت-ملکی-ترقی-میں-ریڑھ-کی-ہڈی-حیثیت-رکھتی-ہے-سید-فخر-امام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org