0
Saturday 11 Sep 2021 15:31

قائداعظم کی قیادت میں پاکستان خود مختار ریاست بن کر ابھرا، چودھری فواد حسین

قائداعظم کی قیادت میں پاکستان خود مختار ریاست بن کر ابھرا، چودھری فواد حسین
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق روشن، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان ہی ہمارا مقصد ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بابائے قوم کے ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان ایک خود مختار ریاست بن کر ابھرا، جس پر قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت نے قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط جیسے رہنما اصول وضع کئے تھے، تاکہ تمام مسائل کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے لیے دو قومی نظریئے کی بنیاد پر جدوجہد کی۔ محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کی حامل تھی۔ انہوں نے جمہوری اور انصاف پر مبنی اُصولوں کو اپنایا۔ بابائے قوم کا یوم وفات ہمیں ایک ایسے عظیم ترین قائد کی یاد دلاتا ہے، جس نے برصغیر کے خوف زدہ اور مایوس مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 953307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش