0
Saturday 11 Sep 2021 15:33

وفاقی ادارے کراچی میں کام کرتے ہیں انہیں بھی حصہ ڈالنا چاہیئے، مرتضیٰ وہاب

وفاقی ادارے کراچی میں کام کرتے ہیں انہیں بھی حصہ ڈالنا چاہیئے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے فیصلہ کریں گے کون سڑکوں پر گھوم رہا تھا، کون نہیں، جو کریڈٹ لے رہے ہیں ان سے بھی پوچھیں لاہور میں بارشوں میں کیا ہوا؟ مرتضیٰ وہاب نے مزارِ قائد پر حاضری دی جہاں اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے جنہیں کہا جاتا تھا کام نہیں کرتے، انہوں نے بارشوں میں کام کیا، پہلے وسیم اختر کو کہتے تھے لیکن اب میں بھی ان کی لسٹ میں آگیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وسیم اختر کہتے ہیں سندھ حکومت کے ایم سی پر قابض ہونے کی کوشش کررہی ہے، ماضی میں بھی کے ایم سی نے ٹیکس لئے لیکن انہوں نے اپنی جیب میں ڈالے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کچھ دیتی نہیں اور اب کے ایم سی قانون کے تحت ٹیکس لے رہی ہے، اب کوئی میئر آئے گا تو کام کرنے کے لئے کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں پیسے ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی والے اسپتال کے لئے پیسے دے سکتے ہیں، اپنے کراچی کے لئے 200 روپے نہیں دے سکتے۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی ادارے کراچی میں کام کرتے ہیں انہیں بھی حصہ ڈالنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 953308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش