0
Saturday 11 Sep 2021 15:41

آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہونگے، اسد عمر

آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہونگے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کی حیثیت سے 5 سال پورے کریں گے۔ کراچی میں وزیر بحری امور علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد مردم شماری 2023ء کے اوائل میں مکمل کرنے کا ہدف ہے اور اس کے بعد حلقہ بندی کی جائے گئی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کراچی میں اکتوبر کے آخر تک گرین لائن منصوبہ فعال کیے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور آئندہ ہفتے تک 40 بسیں بندرگاہ پر پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ معاشی مستقبل جڑا ہوا ہے اور معاشی مستقبل سے قومی سلامتی جڑی ہوئی ہے، کیونکہ 50 فیصد ایکسپورٹ اسی صنعتی شہر سے ہو رہی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ صوبائی حکومتوں نے کراچی میں بڑے کام نہیں کیے، اس لیے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ ہماری کابینہ میں کچھ اراکین نے کراچی پر اتنی خطیر رقم لگانے پر اعتراضات بھی کیے تھے۔ اسد عمر نے عمران خان کو کراچی کا چیمئین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس صنعتی شہر کے لیے وفاق کے 5 بڑے منصوبے جاری ہیں، بڑے منصوبوں کی منصوبہ بندی میں وقت درکار ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ عمران خان اگلی مدت کے لیے بھی وزیراعظم بننے جا رہے ہیں، الیکشن نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 953309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش