0
Saturday 11 Sep 2021 17:26

سینیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

سینیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سینیئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ علیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کی اجازت مانگ لی۔ انہوں نے بتایا کہ چار ہفتے پہلے میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور ان سے استعفے کی اجازت مانگی، جب بھی اجازت ملے گی، وزارت چھوڑ دوں گا۔ علیم خان نے کہا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا، لیکن وزیراعظم عمران خان نے انہیں استعفیٰ واپس کرتے ہوئے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا تھا، انہیں وزیراعظم کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔
خبر کا کوڈ : 953329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش